2 دسمبر 2013 - 20:30
۱۶ بحرینی جوانوں کو ۱۱۲ سال قید کی سزا

بحرین میں آل خلیفہ کی ایک عدالت نے گزشتہ روز ۱۶ بحرینی جوانوں میں سے ہر ایک کو سات سات سال کی سزائے قید سنائی۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین میں آل خلیفہ کی ایک عدالت نے گزشتہ روز ۱۶ بحرینی جوانوں کو پولیس پر کانچ کی بوتلیں پھینکنے کے الزام میں ہر ایک کو سات سات سال کی سزائے قید سنائی۔ان جوانوں پر مزید دیگر الزامات بھی عائد کئے گئے کہ انہوں نے سڑکوں پر نکل کر ٹائروں کو آگ لگائی اور حکومت مخالف مظاہروں میں شرکت کر کے پولیس کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔بحرین کی عدالت ایک طرف تو بحرینی جوانوں پر مختلف طرح کے الزامات تراش کرکے انہیں کئی کئی سالوں کے لیے جیلوں میں دھکیل رہی ہے لیکن دوسری طرف پولیس کے کئی ایسے سپاہیوں کی رہائی کا حکم دے چکی ہے جو قتل عمدی کے جرم میں قید تھے۔ابنا کی رپورٹ کے مطابق انقلاب بحرین کے شہداء کی تعداد تاہم ۱۱۷ ہو چکی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲